خیبر پختونخوا اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے سماجی بہبود کااجلاس

بدھ 3 فروری 2016 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے عشر وزکوۃاور سماجی بہبود کاایک اجلاس بدھ کے روزرکن صوبائی اسمبلی اورکمیٹی کے چیئرمین نوابزادہ ولی محمد خان کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاورکے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔جس میں صوبائی وزیر عشر وزکوۃحاجی حبیب الرحمن ،ممبران صوبائی اسمبلی محترمہ عظمیٰ خان،مفتی سید جنان اور نورسلیم ملک کے علاوہ سیکرٹری سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ سماجی بہبود میں پراجیکٹ ملازمین کی بحالی اوراس سلسلے میں کئے گئے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں مختلف امور کاجائزہ لیاگیا۔ اراکین اجلاس نے خواتین کمیشن کے لئے فنڈز کے اجراء سے متعلق مختلف پہلوں پر غوروخوض کیا۔ جبکہ کمیٹی نے متفقہ فیصلہ کیا کہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں خواتین کمیشن کے لئے ترامیم پرغور کیاجائے گااور اس سلسلے میں محکمہ سماجی بہبود کوبھی ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں وومن کمیشن کو فنڈز کے اجراء اور پراجیکٹ ملازمین کی بحالی اوران ملازمین کی تنخواہوں کے اجراء کے حوالے سے دیگر امور کا بھی جائزہ پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :