کمشنر کوہاٹ کی زیرصدارت لیاقت میموریل وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کوہاٹ کے ماسٹر پلان سے متعلق اجلاس
بدھ 3 فروری 2016 18:00
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء)لیاقت میموریل وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کوہاٹ کی مجوزہ نئی عمارت پر تقریباً 19کروڑ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کے لئے 10کروڑ روپے RAHA فراہم کرے گا۔ یہ بات مذکورہ ہسپتال کے ماسٹر پلان سے متعلق کمشنر کوہاٹ ڈویژن مسرت حسین کی زیر صدارت کمشنر ہاؤ س میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس کو بتائی گئی جس میں دوسروں کے علاوہ رکن قومی اسمبلی شہر یار آفریدی ،چیئر مین ڈیڈاک کوہاٹ ضیا ء اﷲ بنگش ایم پی اے ،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ظاہر شاہ، تحصیل ناظم کوہاٹ ملک تیمور ،تحصیل ناظم لاچی اشفاق قریشی ، اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ محمدعمیر ،متعلقہ قومی تعمیر نو محکموں کے سر براہوں اور مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔
اجلاس میں آرکیٹکٹ معمار کنسلٹنٹس نے مذکورہ ہسپتال کے مجوزہ ماسٹر پلان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ حسب ہدایت ایک مہینے میں اس پلان کے ڈیزائن اینڈ پلاننگ اور دیگر امور کو حتمی شکل دے دیں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایا کہ اس پراجیکٹ کے لئے 10کروڑ روپے کی فراہمی کے لئے RAHAصوبائی حکومت کے ساتھ باقاعدہ طور پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرے گا جبکہ مزید فنڈنگ صوبائی حکومت کرے گی ۔
اسی طرح اس سلسلے میں فنڈنگ کے لئے MOLاورSNGPLکمپنیوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا ۔اجلاس کو مزیدبتایا گیا کہ مذکورہ پراجیکٹ کے لئے فنڈز کی کمی کسی صورت آڑے نہیں آئے گی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اس کے لئے پہلے ہی مطلوبہ فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔اجلاس میں کنسلٹنٹ کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنا کام بروقت مکمل کریں اور ایسا لائحہ عمل تیار کریں کہ تعمیراتی کام کے دوران طبی سرگرمیاں کسی طور پر متاثر نہ ہوں اور مریضوں کو بھی بلاتعطل طبی سہولیات مہیا ہوں۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.