اے آر وائی نے پیمرا کاعائد کردہ جرمانہ ادا کر دیا

بدھ 3 فروری 2016 17:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) اے آر وائی نیوز چینل نے پیمرا کی طرف سے عائد کردہ ایک لاکھ روپے جرمانہ کی رقم پیمرا ریجنل آفس کراچی میں جمع کروا دی ۔ یاد رہے کہ پیمرا نے اے آر وائی نیوزچینل کے تین پروگراموں "کھرا سچـ" ، " الیو نتھ آور وِد وسیم بادامی" اور "الیکشن ٹرانسمیشن" کے دوران انتہائی لغو اور غیر مہذب زبان استعمال کرنے اور براہِ راست نشریات میں مؤثر تاخیری نظام نہ ہونے کی وجہ سے ٹی وی چینل کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائدکیا تھا ۔

(جاری ہے)

کونسل آف کمپلینٹس کراچی نے اپنے 14جنوری 2016؁ء کے منعقدہ اجلاس میں ٹی وی چینل کے نمائندوں کا مؤقف سننے اور تمام ریکارڈنگ دیکھنے کے بعد متفقہ طور پر اے آر وائی چینل پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی تھی جو کہ چیئرمین پیمرا نے اتھارٹی کے تفویض کردہ اختیارات کے تحت 22جنوری 2016؁ء کو منظورکی اور چینل انتظامیہ کو پندرہ (15)دن کے اندر جرمانہ ادائیگی کا نوٹس جای کیا گیا تھا۔اے آر وائی نیوز اپنے پروگراموں میں ناشائستہ اور غیر مہذب زبان کے استعمال پر پہلے ہی معافی نشر کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :