اپوزیشن جماعتیں پی آئی اے نجکاری کے معاملے پر سیاست چمکا رہی ہیں ‘مظاہرین میں شامل کسی نے گولی چلائی ، کوئی گلو بٹ ہو یا الو بٹ ، وڈیو کے ذریعے شناخت ہو جائے گی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا‘فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ کسی سویلین نے گولی چلائی، پی آئی اے کی نجکاری اسے فروخت کرنے کے مترادف نہیں‘صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 3 فروری 2016 17:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں پی آئی اے نجکاری کے معاملے پر سیاست چمکا رہی ہیں‘ مظاہرین میں شامل کسی نے گولی چلائی ، کوئی گلو بٹ ہو یا الو بٹ ، وڈیو کے ذریعے شناخت ہو جائے گی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا‘فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ کسی سویلین نے گولی چلائی، پی آئی اے کی نجکاری اسے فروخت کرنے کے مترادف نہیں۔

بدھ کوپنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاست چمکانے کیلئے پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے میں سیاسی بنا رہی ہے مگر حکومت نے جو بھی فیصلہ کیا ہے وہ پی آئی اے اور اسکے ملازمین کی بہتر ی کیلئے اس سے ملک کو بھی فائدہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ ہڑتال کامیاب بنانے کیلئے کی گئی مگر اس سارے معاملے کی جوڈیشل انکوائری ہو رہی ہے جو بھی حقا ئق ہیں وہ قوم کے سامنے آئیں جائیں گے مگر اب تک کی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہورہی ہے کہ مظاہرین پر گولی کسی رینجرز یا پولیس نے نہیں،ہجوم میں سے کسی نے چلائی ہے‘کراچی واقعے میں ملوث کسی گلو یا الو بٹ کو نہیں چھوڑیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ وڈیو سے صاف ظاہر ہے گولی رینجرز یا پولیس اہلکار سے نہیں چلی،ملازمین پر فائرنگ ہڑتال کامیاب بنانے کے لئے اندر سے کی گئی‘فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ کسی سویلین نے گولی چلائی، پی آئی اے کی نجکاری اسے فروخت کرنے کے مترادف نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی اورنج لائن ٹرین منصوبے کی مخالفت اصل میں عوام کی ترقی اورخوشخالی کی مخالفت ہے ۔