ساہیوال ‘گیس لیک ہونے پر دم گھٹنے سے 2خوا تین جاں بحق

بدھ 3 فروری 2016 17:46

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) گیس لیک ہونے پر دم گھٹنے سے 2خوا تین جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق ہڑپہ اسٹیشن پر رحمان ٹاؤن میں مظہر اقبال کی 25سالہ بیوی آسیہ بی بی اور 14سالہ ہمشیرہ عابدہ بالائی منزل میں گیس جنریٹر چلا کر آرام کررہی تھیں اور جنریٹر مسنگ کرتے ہو ئے بندہوگیا اسی دوران دونوں کو نیند آگئی اور گیس لیک ہو تی رہی۔

(جاری ہے)

کمرے میں گیس بھرنے سے انہیں قے آئی اور دونوں بیہوش ہو گئیں جب مظہر اقبال کمرے میں آیا تو وہ فوری طور پر انہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال لے گیا لیکن ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی ۔ دونوں کو ان کے آبائی گاؤں سپرد خاک کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :