حلقے کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے،ممبر صوبائی اسمبلی مفتی فضل غفور

بدھ 3 فروری 2016 17:02

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) ممبر صوبائی اسمبلی مفتی فضل غفور نے کہا ہے کہ حلقے کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔عوم کا خادم ہوں۔ہر ایک کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے۔عوام نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے۔اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ افسوس اس بات پر ہے کہ اس سے پہلے یہاں سے منتخب نمائندوں نے اس حلقے کیلئے نمک کی برابر کام بھی نہیں کیا ہے۔

اور یہی وجہ ہے کہ آج یہ حلقہ ضلع میں ایک پسماندہ حلقہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ نیابت موضوع اسودرہ میں پانی کے ٹیوب ویل کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی فلور پر علماء کرام کا ہونا وقت کی اشد ضرورت ہے۔کیونکہ سیکولر اور دیگر لادینی جماعتیں اسمبلی فلور میں وہ بل پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جو غیر اسلامی اور غیر اخلاقی ہوتے ہیں۔

قبل ازیں انہوں نے اسودرہ میں 36لاکھ کے خطیر رقم سے مکمل ہونے والے پانی ٹیوب ویل کا افتتاح کیا۔اور اس کی کامیابی کیلئے اجتماعی دُعا مانگی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی جنرل سیکرٹری جے یو آئی ف اور ٹاون ناظم سعیدالرحمن مفکر،یوسی ملی خیل کے امیر اور ویلیج کونسل جوڑ کے نائب چئیرمین مولانا علی رحمن بونیری،تحصیل کونسلر حافظ صدیق،محمد ظاہر،ضیاء الرحمن ممبر ودیگر ذمہ داران جماعت بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :