پی ایس ایل ٹرافی رونمائی تقریب، پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا ٹونامنٹ نہیں کرایا گیا ، وسیم اکرم

بدھ 3 فروری 2016 17:00

پی ایس ایل ٹرافی رونمائی تقریب، پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا ..

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 3 فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے سفیر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پی ایس ایل جیسا ٹورنامنٹ نہیں ہوا ، اس کا نوجوانوں کو فائدہ ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا مقصد نیا ٹیلنٹ سامنے لانا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ ان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کرے ، کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے پاس کارکردگی دکھانے کا اچھا موقع ہے ، سپرلیگ کا فائدہ پاکستان کو ہوگا ۔ پی ایس ایل کے سفیر اور سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے بیس دن بہت اچھے ہوں گے ،پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا ٹونامنٹ نہیں کرایا گیا ۔ واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلاڈی ایٹرز کے درمیان کل صبح پاکستانی وقت کے مطابق دبئی میں 4 بجے شروع ہو گا اور 23 فروری کو فائنل جیتنے والی ٹیم ایک ملین ڈالر کے انعام کے ساتھ ٹرافی اپنے ساتھ لے جائے گی ۔