بونیر میں پاک آرمی کے پی ایس 16 یونٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول پاندیڑ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بدھ 3 فروری 2016 16:57

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) پاک آرمی کے پی ایس 16 یونٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول پاندیڑ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاک آرمی کی کوالیفائڈ میڈیکل اسپشلٹ کیپٹن عمر، نرسنگ اسسٹنٹ سمیت ای این ٹی ڈاکٹر محمد عالم، چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد فاروق، میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر واحد سلطان، فی میل اسپیشلسٹ ، ایل ایچ ویز، اور پی ایچ سیز نے سینکڑوں غریب مریضوں کا جس میں مرد ، خواتین ، بوڑھے ، بچے اور جوان شامل تھے کا فری معائنہ کیا گیا۔

اور انہیں فری میڈیسن بھی فراہم کئے گئے۔ اس موقع پر پاک آرمی کے کرنل فیصل، میجر وقار، ضلع ناظم ڈاکٹر عبید اللہ، وی سی ناظمین و کونسلران بھی موجود تھے۔اور فری میڈیکل کیمپ میں علاقے کے غریب عوام کے جوق درجوق شرکت کا جائزہ لیتے رہے۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم نے پاک فوج کے جانب سے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ چغرزئی دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ ہے ۔

اس علاقے میں بی ایچ یوز تو ہے لیکن کوالیفائڈ سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان حالات میں پاک آرمی کے جانب سے علاقے کے عوام کیلئے کیمپ کے انعقاد پر جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاک فوج نے سیول انتظامیہ کے ساتھ مل کر علاقے کے غریب عوام کیلئے صحت کے بہترین سہولیات ان کے دہلیزوں پر آکر فراہم کی ہیں۔اور انہیں فری معائنے کا ساتھ فری میڈیسن بھی دیئے ہیں۔ وی سی ناظم بختی و جملہ کونسلران نے پاک آرمی کے جانب سے علاقے کے غریب عوام کیلئے منعقدہ فری میڈیکل کیمپ پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :