ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ
بدھ 3 فروری 2016 16:56
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء ) خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے خصوصاً صوبے کے پسماندہ اضلاع کو صوبے کے ترقیافتہ اضلاع کے برابر لانے کے لئے حکومت ہر سال بجٹ میں کثیر رقوم مختص کررہی ہے تاکہ عوام کوزندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناکران کامعیار زندگی بلند کیا جاسکے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز خیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر محمداعجاز یوسفزئی سے ان کے دفتر پشاورمیں ایک ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر تحصیل ناظم منڈا ہمایوں خان، تحصیل ناظم ثمرباغ سعید احمد باچہ اور متعلقہ محکموں کے افسران واہلکاران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
ملاقات کے دوران ضلع لوئیر دیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اور ان کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زوردیاگیا۔
صوبائی وزیر نے منیجنگ ڈائریکٹر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کوہدایت کی کہ وہ جندول،ثمر باغ،منڈاورکامبٹ ٹو شاہی میں سڑکوں ،نالیوں ،سپیڈ بریکرزاورلائٹس کی تنصیب کاکام ترجیحی بنیادوں پرمکمل کریں جبکہ تودہ چند،قلنگی ٹوبانڈہ گئی بائی پاس اورخزانہ میاں ،کوٹکے ،مایار ،ثمر باغ اورکامبٹ بوکری میں لائٹس کی تنصیب کاکام بھی جلد از جلدمکمل کریں۔ مظفر سید نے ضلع لوئیر دیرمیں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے سربراہوں کو تاکیدکی کہ وہ ان منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہ کریں اور میٹریل کی کوالٹی کوبرقرار رکھتے ہوئے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کوہر لحاظ میں یقینی بنائیں کیونکہ حکومت اپنے ایجنڈے کوعملی شکل دینے کے لئے اس کی راہ حائل کسی بھی رکاوٹ کوبرداشت نہیں کریں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.