بنوں،سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی ، 4مبینہ ملزمان بارود سمیت گرفتار ،مقدمہ درج ،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

بدھ 3 فروری 2016 16:55

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی ، 4مبینہ ملزمان کو بارود سمیت گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی پولیس بنوں یونٹ نے ترنگ قبرستان کے مقام پر 4 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4کلو گرام بارودی مواد ،ایک الیکٹرک ڈیٹونیٹر ،ایک سیفٹی فیوز ،ایک پرائماکارڈ اور بیٹری بر آمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جن کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔گرفتار ہونے والوں میں صدام اللہ ولد نور محمد سکنہ محمد خیل میرانشاہ شمالی وزیرستان، شمیم خان ولد اویس خان سکنہ جمرود خیبر ایجنسی ، امان اللہ ولد روح اللہ سکنہ جمرود خیبر ایجنسی اور سیف اللہ ولد شوکت حسین سکنہ جمرود خیبر ایجنسی شامل ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گرفتار مبینہ ملزمان کسی تخریب کی غرض سے قبرستان میں موجود تھے۔جنہیں خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :