بھارتی وزیر اعظم کے قافلے کے سامنے خاتون نے گملا پھینک دیا

خاتون دراصل نریندرمودی سے ملنا چاہتی تھی ‘ بھارتی میڈیا

بدھ 3 فروری 2016 16:53

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا قافلہ دہلی کے علاقے وجے چوک سے گزر رہاتھا کہ ایک خاتون اچانک سڑک پر آئی اور گملا سڑک کے درمیان میں پھینک دیا جس کے وزیراعظم کی سیکیورٹی اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی تاہم پولیس اہلکاورں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو حراست میں لے کر پولیس سٹیشن منتقل کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون دراصل نریندرمودی سے ملنا چاہتی تھی تاہم بھارتی وزیراعظم کے سیکیورٹی سٹاف نے ان سے ملاقات نہیں کرنے دی جس پر خاتو ن نے غصے میں آکر گملا ہی قافلے کے آگے پھینک دیا ۔

متعلقہ عنوان :