مانجھی پورکے قریب سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت دوافراد قتل ،پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیا

بدھ 3 فروری 2016 16:53

مانجھی پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء ) مانجھی پورکے قریب سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت دوافراد قتل ،پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیاجبکہ ضروری کاروائی کے بعدلاشیں ورثہ کے حوالے کردیئے تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ پہنورسنہڑی کی حدودگوٹھ عبدالصمدخان کھوسہ میں سردارعلی بروہی نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بہن مسماة (پ) کومبینہ آشنامحمدقاسم بگٹی سمیت گولی مارکرہلاک کردیاتاہم پولیس نے بروقت کاروائی کرکے ملزم سردارعلی بروہی کوگرفتارکرلیا تاہم خاتون طلاق یافتہ اوردوبچوں کے ماں تھے جبکہ پولیس نے دونوں لاشوں کوتحویل لیکرضروری کاروائی کرنے کے بعدلاشیں ورثہ کے حوالے کردیئے مزیدتفتیش پولیس کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :