محکمہ سوئی گیس کی عدم توجہی ،بھاگ کے عوام ذہنی اذیت کا شکار ،گھریلو صارفین مشکلات کا سامنا

بدھ 3 فروری 2016 16:53

بھاگ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء ) محکمہ سوئی گیس کے عدم توجہی کے باعث بھاگ کی عوام انتہائی ذہینی اذیت کا شکار ہے جس سے گھریلو صارفین کوسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بھاگ کی غریب عوام کو گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے حلقئہ انتخابات کو کسی صورت بھی مسائل کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے عوام کو دل فریب اور خوش نما نعروں سے نہیں بلکہ عملی کاموں سے ان کا دل جیتا جا سکتا ہے دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بھاگ کا نقشہ تبدیل کر دیں گے ان خیلات کا اظہا ر مسلم لیگ ن کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میر عامر خان رند نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھا گ کی پسماندگی کے خاتمہ اور ترقی و خوشحالی کیلئے کوششاں ہوں عوام کا دیرینہ اور بنیادی مسئلہ پینے کے پانی کا ہے بہت جلد شوران سے بھاگ تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بنا کر عوام کی تقدیر بدل دیں گے دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت عبادت سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سیاست دولت کمانے کے لئے نہیں کررہے بلکہ خدمت کے لئے کر رہے ہیں عوامی خدمت کا جو بیڑا اٹھا یا ہے اسے ہر حال میں پورا کر وں گا ترجیحات کے تعین میں بجلی آبنوشی تعلیم صحت اور بھاگ شہر کو دہہاتوں سے ملانے کے لئے سڑکوں کی فراہمی شامل ہے عملی کاموں کے ذریعے عوامی عدالت میں سرخرو ہوئے ہیں عوام ہر وقت میرا محاسبہ کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :