اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نصیر آباد نے سروس ٹریبونل بلوچستان کے احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں ،فیصلے کے باوجود محکمانہ کاروائی عمل میں نہ آسکی ، ذرائع

بدھ 3 فروری 2016 16:52

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نصیر آباد نے سروس ٹریبونل بلوچستان کے احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں ٹریبونل کے فیصلے کے باوجود کوئی محکمانہ کاروائی بھی عمل میں نہ آسکی اے ڈی ایل جی سرکاری مراعات اور دیگر امور غیر قانونی طور پر نمٹارہے ہیں جس کی قانونی حیثیت نہیں ہے زرائع تفصیلات کے مطابق:۔

(جاری ہے)

سروس ٹریبونل بلوچستان نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نصیرآباد احمد نواز لاشاری کو کام کرنے سے روک دیا لیکن مذکورہ آفیسر نے سروس ٹریبونل کے فیصلے کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی کرسی پر براجمان بیٹھے ہوئے ہیں جس سے ٹریبونل کے حکم کی مسلسل توہین کے مترادف ہے لیکن اس کے باوجود مذکورہ آفیسر غیر قانونی طریقے سے سرکاری مراعات اور دیگر محکمانہ امور نمٹارہے ہیں جوکہ لمحہ فکریہ ہے زرائع کے مطابق سروس ٹریبونل کے فیصلے کے بعد ADLGنصیر آباد کی قانونی حیثیت مشکوک ہو کررہ گئی ہے اگر ٹریبونل کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا تو آئندہ کوئی بھی بااثر آفیسر سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے اس کی دھیجاں ایسے ہی بکھیرتے رہیں گے حکومت کو چاہیے کہ وہ محکمہ لوکل گورنمنٹ بلوچستان سے جواب طلب کرے کہ سروس ٹریبونل بلوچستان کے فیصلے پر عملدرآمد سے کیوں قاصر ہے اور اس فیصلے کو تسلیم نہ کرنے والے مذکورہ اے ڈی ایل جی کیخلاف کاروائی کا آغاز کیا جائے تاکہ سروس ٹریبونل کے فیصلے پر عملدرآمد ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :