برطانوی حکام نے انڈر ورلڈ ڈان داوٴد ابراہیم پر مالی پابندیاں عائد کردیں ‘اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ

داوٴد ابراہیم 1993 میں بھارت کے شہر ممبئی میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں میں مطلوب ہیں ‘رپورٹ

بدھ 3 فروری 2016 16:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) برطانوی حکام نے بھارت کے مطلوب ترین انڈر ورلڈ ڈان داوٴد ابراہیم پر مالی پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے داوٴد کا نام برطانوی وزارت مالیات کی اس افراد اور اہداف کی جامع اور تازہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن پر مالی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان پابندیوں کے تحت برطانیہ میں ان کے اثاثے منجمد کیے جانے کے علاوہ دوسرے ممالک سے وہاں مالی لین دین بھی نہیں ہو سکے گا۔

داوٴد ابراہیم 1993 میں بھارت کے شہر ممبئی میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں میں مطلوب ہیں اور ان کے خلاف بھارتی حکومت نے بین الاقوامی وارنٹ جاری کر رکھا ہے۔ پہلی بار یہ وارنٹ 2003 میں جاری کیا گیا تھا۔وہ واحد بھارتی شہری ہیں جنھیں اس فہرست میں شامل کیا گیا تاہم ان کے علاوہ لبریشن ٹائگرز آف تمل ایلم، خالصتان زندہ آباد فورس، انٹرنیشنل سکھ یوتھ فیڈریشن اور حزب المجاہدین جیسی تنظیمیں بھی پابندیوں کا شکار بنی ہیں۔

متعلقہ عنوان :