05فروری یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلہ میں آزادکشمیر سپورٹس بورڈ نے تمام اضلاع میں کھیلوں کے پروگرامز کا علان کر دیا ہے

بدھ 3 فروری 2016 16:46

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 03 فروری۔2015ء ) 05فروری یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلہ میں آزادکشمیر سپورٹس بورڈ نے تمام اضلاع میں کھیلوں کے پروگرامز کا علان کر دیا ہے اس سلسلہ میں ضلع میرپور میں آزادکشمیر ضلعی کرکٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ نمائشی کرکٹ میچ پاکستان سے DCA ضلع جہلم کی کرکٹ ٹیم اور ضلع میرپور کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

میچ مورخہ 06 فروری 2016 ء کو میرپور کرکٹ اسٹیڈیم بوقت صبح ساڑھے نو بجے شروع ہو گا ۔ میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال ہوں گے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز ، سابق صدر کرکٹ ایسوسی ایشن ناصر محمود بٹ ، ریجنل صدر AJK کرکٹ ایسوسی ایشن میر عثمان ضلع میرپور کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری صغیر بھی موجود تھے ۔یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس سید لیاقت حسین شاہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائی گی ۔