میسی کا پانچ سالہ پرستار افغان بچے مرتضٰی احمدی سے ملنے کا فیصلہ

بدھ 3 فروری 2016 16:36

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے پانچ سالہ پرستار افغان بچے مرتضٰی احمدی کی دلی خواہش پوری کردی ، اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے سب سے کم عمر فین سے ملنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

چند روز قبل معروف فٹبالر لیونل میسی کے پانچ سالہ پرستار افغان بچے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر نشر کیا ہوئی، دنیا بھر میں دھوم مچ گئی، پلاسٹک بیگ سے تیارکردہ ارجنٹائن کے اسٹارکھلاڑی میسی کی شرٹ پہنے افغان صوبے غزنی کیپانچ سالہ مرتضیٰ کی ویڈیو کو لاکھوں افراد نے دیکھا اور لائیک کیا۔مرتضیٰ احمدی کی ویڈیو دنیا بھرکیانٹرنیٹ صارفین کے ساتھ ساتھ اسٹار کھلاڑی لینیول میسی کو بھی متاثرکیا اور انہوں نیمرتضیٰ سے ملنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔