پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹیم کے حامیوں کیلئے شاندار اعلان کر دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 3 فروری 2016 16:32

پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹیم کے حامیوں کیلئے ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار3 فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی نے اپنی ٹیم کے حامیوں کے لیے شاندار اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

دبئی میں پاکستان کی پہلی سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفرید ی کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کی ٹیم کا جو بھی مداح ان کی ٹیم کی شرٹ پہن کر سٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئے گا اس کی ٹکٹ کے پیسے پشاور ٹیم کے مالک جاوید آفریدی کی جانب سے دیئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :