انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، لیسٹر سٹی کی لیور پول کو2گول سے شکست

بدھ 3 فروری 2016 16:29

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء)پریمیئر لیگ کے ایک اور میچ میں آسٹن ویلا کو ویسٹ ہیم کے ہاتھوں دو گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، لیسٹر سٹی نے لیور پول اور ویسٹ ہیم نے آسٹن ویلا کو شکست دے دی۔

(جاری ہے)

انگلش پریمیئر لیگ میں لیسٹر سٹی اور لیور پول کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں ، تابڑ توڑ حملوں کے باوجود پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔جمی وارڈی نے دوسرے ہاف میں دو گول کر کے لیسٹر سٹی کو لیور پول کے خلاف کامیابی دلا دی ، پریمیئر لیگ کے ایک اور میچ میں آسٹن ویلا کو ویسٹ ہیم کے ہاتھوں دو گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔