ملک میں ویمن ہاکی مشکلات کا شکار ہوگئی

بدھ 3 فروری 2016 16:27

ملک میں ویمن ہاکی مشکلات کا شکار ہوگئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) ملک میں ویمن ہاکی مشکلات کا شکار ہوگئی ،کھلاڑیوں نے ایونٹس کی کمی کا رونا رویا اور کہا کہ ادارے ٹیمیں نہیں بھیجتے اگر لڑکیاں ہاکی کھیلیں گی نہیں تو پھر ویمن ہاکی آگے کیسے بڑھے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں انٹر کالجیٹ اور یونیورسٹیز چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکت کے لئے تیس کالجز اور یونیورسٹیز کو دعوت نامے بھیجے گئے مگر تین یونیورسٹیز اور چار کالجوں کی ٹیموں کی شرکت ممکن ہوسکی جس کی وجہ سے کھلاڑی ناخوش ہیں۔

پی ایچ ایف کے سیکرٹری شہباز سنئیر نے ویمن ہاکی کی ترقی کے لئے کھلاڑیوں میں اسٹکس تقسیم کرنے اور اپریل میں ویمن چیمپئن شپ کرانے کا اعلان کیا۔ویمن ہاکی ٹیم نے طویل عرصے سے کوئی غیر ملکی دورہ بھی نہیں کیا اور اکتوبر تک شیڈول میں کوئی دورہ بھی شامل نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :