آسٹریلیا نیوزی لینڈ میچ : مارٹن گپٹل کا شاندار چھکا شائقین کئی سالوں تک یاد رکھیں گے

بدھ 3 فروری 2016 16:21

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) کرکٹ کی تاریخ میں بہت سے لمبے اور ’کرارے‘ چھکے موجود ہیں جو کئی سالوں بعد بھی مداحوں کے دلوں میں گھر کئے ہوئے ہیں۔ جیسے کہ بھارت کے خلاف جاوید میانداد کا چھکا اور بھارت ہی کے خلاف ایشیاء کپ میں شاہد آفریدی کے 2 چھکے ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایک تاریخی فتح دلوائی۔آج آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ ہوا جس میں مارٹن گپٹل نے 90 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ان کی اننگز بلکہ پورے میچ کی خاص بات ان کا ایک چھکا تھا جو انہوں نے آسٹریلوی باؤلرچرڈسن کو مارا۔ یہ چھکا اتنا لمبا اور بلند تھا کہ سٹیڈیم میں موجود ہر شخص کھڑا ہو گیا اور شور اتنا کہ کانوں پڑی آواز نہ سنائی دے۔ خود مارٹن گپٹل نے بھی اسے ایسے انداز میں انجوائے کیا کہ کمنٹیٹرز بھی قہقہہ لگائے بغیر نہ رہ سکے۔اگر آپ کرکٹ کے مداح ہیں اور اچھی کارکردگی کو پسند کرتے ہیں تو یقینا آپ بھی اس چھکے کو خوب سراہیں گے اور آسٹریلوی ٹیم بالخصوص رچرڈسن کی طرح آپ بھی اسے جلد بھول نہ پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :