انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ : سری لنکن سپنر نے پاکستان کیخلاف دونوں ہاتھوں سے گیندیں کرڈالیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 3 فروری 2016 16:19

انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ : سری لنکن سپنر نے پاکستان کیخلاف دونوں ہاتھوں سے ..

ڈھاکہ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار3 فروری- 2016ء)آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین آج کھیلے گئے میچ میں سری لنکن سپنر کمینڈو مینڈس نے دونوں ہاتھوں سے سپن باؤلنگ کرکے شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرز کو بھی حیران کر دیا ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش میں جاری آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران 17سالہ سری لنکن سپنر کمینڈو مینڈس نے پہلے رائٹ ہینڈڈ پاکستانی بلے باز کو لیفٹ آرم سپن گیندیں کیں تاہم حیران کن طور پر لیفٹ ہینڈ بلے باز کے سٹرائیک لیتے ہی انہو ں نے امپائر کو آگاہ کرکے آف سپن گیندیں کروا کر شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرزکو بھی حیران کردیا ۔

دائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے والے حنیف محمد اور گراہم گوچ بھی انٹر نیشنل کرکٹ میں بائیں ہاتھ سے چند گیندیں پھینک چکے ہیں تاہم اگر کمینڈو سری لنکا کی قومی ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ باضابطہ طور پر دونوں ہاتھوں سے باؤلنگ کرنے والے دنیا کے پہلے کرکٹرہوں گے ۔مینڈس نے پاکستان کیخلاف میچ میں 4اوورز کیے تاہم وہ کوئی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔