یمنی حملوں میں سعودی سرحدی زون میں مجموعی طور پر 376 ہلاکتیں ہوئیں ، اتحادی ترجمان

بدھ 3 فروری 2016 16:12

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) سعودی قیادت میں اتحادی فوج نے کہا ہے کہ گزشتہ سال مارچ میں فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے یمنی باغیوں اور ان کے اتحادیوں کے حملوں میں 370 سے زائد شہری ہلاک ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے مطابق اتحاد کے ترجمان بریگیڈئر جنرل احمد الاسیری نے بتایا کہ یمن کی جانب سے اس آپریشن کے آغاز کے بعد سے چالیس ہزار سے زائد مارٹر بم ، کانیو شارا راکٹ اور دیگر پروجیکٹل سعودی علاقوں میں گرائے گئے انہوں نے کہا کہ یہ فائر حوثی باغیوں اور دیگر اتحادیوں نے کئے انہوں نے کہا کہ بارہ سکڈ میزائل مار گرائے انہوں نے کہا کہ حملوں میں سعودی زون میں 376 شہری مارے گئے اور یہ تعداد گزشتہ رپورٹ کے مقابلے میں کئی زیادہ ہے

متعلقہ عنوان :