پیرس : دہشت گردی کے خطرے سے بچنے کے لیے اسکولوں میں تمباکو نوشی کی اجازت کا مطالبہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 3 فروری 2016 15:10

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 فروری 2016ء): فرانس میں اسکولوں کی یونین نے طالبعلموں کو اسکولوں میں ہی تمباکو نوشی کی اجازت دینے کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسکول ایڈمنسٹریٹرز کی جانب سے اس سے قبل پیرس حملوں کے بعد اس اقدام کا مطالبہ کیا تھا جسے وزارت صحت نے نا منظور کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد حال ہی میں ایس این پی ڈی ای این یونین نے گذشتہ ہفتے اس اقدام کا ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا ، ایس این پی ڈی ای این یونین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مچل رچرڈ نے فرانس ڈاٹ انفو کو بتایا کہ طلبا کا گلیوں میں اکٹھا ہونا دہشت گردی کے خطرے کو دعوت دے سکتا ہے جو کہ تمباکو نوشی سے کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے خطرات سے تحفظ کے تناظر میں یہ ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس کی وزارت صحت نے یونین کی جانب سے ابتدائی طور پر اسکولوں کے میدان میں تمباکو نوشی کی اجازت دینے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ لیکن اسکولوں کی ایک یونین کا کہنا ہے کہ کچھ اسکولوں نے اس پر عملدر آمد بھی شروع کر دیا ہوا ہے۔یاد رہے کہ پیرس میں ہونے والے حملوں کے بعد ملک بھرمیں ایمرجینسی نافذ کر دی گئی تھی۔