یہودیوں پر قاتلانہ حملے کرنیوالے فلسطینی مزاحمت کاروں کے مکانات مسمار کرنے میں تیزی لائی جائے، نیتن یاہو

بدھ 3 فروری 2016 14:38

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے فوج کو فلسطینی مزحمت کاروں ،یہودیوں پر چاقو سے حملہ کرنے میں ملوث قرار دیئے گئے شہریوں کے مکانات مسمار کرنے میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی عبرانی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے بعض متعلقہ اداروں کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کاروں کے مکانات کی مسماری میں دلچسپی نہ دکھانے پر نیتن یاھو نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ یہودیوں پر قاتلانہ حملے کرنیوالے فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے میں تیزی لائیں۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو کی زیرصدارت اہم اجلاس میں اسرائیل میں امن وامان کی صورت حال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے فوج اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے مکانات کی مسماری میں کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہ کریں۔