خمینی کے پوتے کے کاغذات نامزدگی مسترد،سابق ایرانی صدر رفسنجانی نے حکومت کوسول نافرمانی کی دھمکی دیدی

بدھ 3 فروری 2016 14:19

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی نے امام خمینی کے پوتے کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے سول نافرمانی کی دھمکی دیدی ،میڈیارپورٹس کے مطابق رفسنجانی تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر منعقد تقریب سے گفتگو کررہے تھے، اس دوران انہوں نے مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات کے لیے خمینی کے پوتے حسن خمینی کی اہلیت نامنظور کرنے پر شوری نگہبان میں شامل مذہبی شخصیات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ 12 برسوں سے ایران میں گروپ بندی پھیلا رہے ہیں جب کہ ان میں سے کچھ لوگوں کا تو انقلاب کوئی کردار بھی نہیں رہا۔رفسنجانی نے موجودہ مرشد اعلیٰ علی خامنہ ای کی مقرر کردہ شوریٰ نگہبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اس شخص کی اہلیت نامنظور کررہے ہیں جو اپنے دادا امام خمینی کی طرح ہے یہ تو بتاوٴ کہ تم لوگوں نے کہاں سے اہلیت حاصل کی ہے؟۔

متعلقہ عنوان :