اپوزیشن سے مذاکرات،شامی حکومت نے اپنے موقف کو سورہ فاتحہ قراردے ڈالا
بدھ 3 فروری 2016 14:19
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) جنیوا میں ائے شامی حکومت کے مذاکراتی وفد کے سربراہ بشارالجعفری نے اپوزیشن سے مذاکرات کے بارے میں اپنی حکومت کے موقف کو(ناعوذ باللہ)قرآن پاک کی سورہ فاتحہ قرار دے ڈالا،عرب ٹی وی کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے شام اسٹیفن ڈی میسٹورا سے ملاقات سے چندے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بشارالجعفری نے کہا کہ ہم قرآن کو نہیں بلکہ قران ہمیں فالو کر رہا ہے اس کے بعد انہوں نے کتاب اللہ کی کچھ اس انداز میں توہین کی کہ رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔
بشارالجعفری نے کہا کہ مذاکرات وغیرہ کچھ نہیں ہو رہے ہیں، ہم یہاں صرف غیر مشروط بات چیت کی تیاری کے لیے آئے ہیں۔ وہ بات چیت نہ صرف غیر مشروط ہوگی بلکہ شامیوں کی شامیوں کے ساتھ ہو گی جس میں کوئی بیرونی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی بات چیت بالواسطہ ہو گی براہ راست کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔(جاری ہے)
پھر انہوں نے اپنے یہ الفاظ دہرائے کہ میری باتوں کو اچھی طرح ذہن نشین کر لو کیونکہ یہ قرآن کریم کی سورة الفاتحہ ہے اور فاتحہ القرآن ہمارے تابع ہے بات وہیں ختم نہ ہوئی بلکہ بشارالجعفری نے اپنی ”بکواس“ کو سورہ فاتحہ قرار دینے کے بعد”صدق اللہ العظیم“ کے الفاظ بھی پڑے اور یہ تاثر دینے کی مذموم کوشش کی گویا وہ عام گفتگو نہیں بلکہ قرآن کریم کی تلاوت کر رہا تھا۔
سوشل میڈیا پر بشارالجعفری کے اس اقدام پر سخت تنقید جاری ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ بشارالاسد اور اس کے کارندوں نے نہ صرف ملک وقوم کو تباہ وبرباد کر ڈالا بلکہ پورڈھٹائی کے ساتھ نیا قرآن اور نیا اسلام بھی گھڑنے کی مذموم کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے شام کو ایران اور روس کے ہاتھ گروی کر رکھ دیا ہے۔ اب قرآن مجید کی نئی فاتحہ بھی بنا ڈالی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.