آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

بدھ 3 فروری 2016 14:11

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

اسلام آباد (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 3 فروری- 2016ء) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، ٹاپ 8 ٹیموں میں پاکستان، سری لنکا، میزبان بنگلہ دیش، بھارت، نیپال، نمیبیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز نے جگہ بنالی، جنوبی افریقا ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ 8 ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت کوارٹر فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی آخری ٹیم ہے جس نے زمبابوے کو ہرا کر اعزاز حاصل کیا ۔

اس سے قبل بنگلہ دیش، انگلینڈ اور بھارت نے 3، 3 جبکہ پاکستان، سری لنکا، نمیبیا، ویسٹ انڈیز اور نیپال کی ٹیموں نے 2، 2 فتوحات حاصل کرکے کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ۔