صومالیہ کے مسافر طیارے میں دوران پرواز شگاف ، دو افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 3 فروری 2016 14:07

صومالیہ کے مسافر طیارے میں دوران پرواز شگاف ، دو افراد زخمی

صومالیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 فروری 2016ء) : صومالیہ کےمسافر طیارے میں دورانٍ پرواز ایک شگاف پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق 14 ہزار فٹ کی بلندی پر صومالیہ کی پروازمیں دوران پرواز شگاف پڑگیا ،جس کے نتیجے میں دو مسافر زخمی ہوئے ۔ پرواز میں شگاف پڑنے کے فوری بعد ہی پرواز کو ہنگامی طور پر لینڈ کر لیا گیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں دو مسافر زخمی ہوئے جس کے بعد پائلٹ نے سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو واپس ائیرپورٹ پر اتار لیا ۔

ڈالو ایئرلائنز کا طیارہ جبوتی جا رہا تھا اور اس پر 60 افراد سوار تھے۔ موغا دیشو کے شمال میں موجود ایک گاؤں کے پولیس آفیسر نے بتایا کہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انہیں ایک بوڑھے آدمی کی لاش ملی ہے جو کہ مبینہ طور پر حادثے کے دوران جہاز سے گر گیا تھا۔

(جاری ہے)

جہاز میں صومالیہ کے اقوام متحدہ میں تعینات سفیر بھی موجود تھے جنہوں نے جہاز میں شگاف پڑنے کے بعد کی صورتحال کی ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے محض ایک آواز سُنی اور ہر طرف دھواں پھیل گیا ، جب تک ہم دیکھنے کے قابل ہوئے تب تک جہاز میں شگاف پڑ چکا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ کوئی دھماکہ خیز مواد تھا یا کوئی الیکٹرک شاک لیکن جہاز میں ایک زوردار آواز سُنی گئی تھی۔ شگاف پڑنے کے بعد دورانٍ پرواز بنائی گئی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ فرمائیے۔

متعلقہ عنوان :