وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے ٹیوٹا کے زیر اہتمام جدید کورسز متعارف کروا ئے جارہے ہیں ۔چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 3 فروری 2016 13:59

لاہور: چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ سٹی اینڈگلڈز کے وفدکے ساتھ گفتگو ..
لاہور: چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ سٹی اینڈگلڈز کے وفدکے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں، ایم ڈی سٹی اینڈ گلڈز برطانیہ مائک ڈیو ،ریجنل ڈائریکٹر سٹی اینڈ گلڈز ساﺅتھ مفتی ہاشم ، چیف آپریٹنگ آفیسرٹیوٹاجواد احمد قریشی اور دیگر موجود ہیں

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03فروری۔2016ء) چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے ٹیوٹا کے زیر اہتمام جدید کورسز متعارف کروا ئے جارہے ہیں ۔ہماری بچیاں وزیر اعلی کے یقینی روزگار کے مشن سے بھرپور فائد ہ اٹھائیں اور وہ ہنر مند بن کراپنے خاندان کے ساتھ ساتھ ملکی معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریںکیونکہ ملکی معاشی ترقی تربیت یافتہ نوجوانوںکی معاونت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

ترقی یافتہ ممالک میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرکے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق متعارف کروائے جانیوالے قابل روزگار شارٹ کورسز میں خواتین کیلئے انڈسٹریل سٹچنگ، بیوٹیشن، کچن ہیلپر، کوکنگ، آٹو کیڈ، سر ٹیفکیٹ ان کمپیوٹر ایپلیکشن، ویب ڈیزائننگ اور سپوکن انگلش کورسز شامل کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر میں ان قابل روزگار شارٹ کورسزمیں ہزاروں خواتین ٹریننگ حاصل کر چکی ہیں۔

جدید کورسز میں تربیت خواتین کے مستقبل کےلئے فاہدہ مند ثابت ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کےلئے روزگار کے حوالے سے شروع کئے گئے شارٹ کورسز کے جائزہ کار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، اختر عباس بھروانہ، اظہر اقبال شاد، محمد مقصود، مصطفی کمال پاشا، عائشہ قاضی، بشری اختر، عظمی نادیہ، سرفراز انور اور دیگر افسران بھی اس موقع پر شامل تھے ۔

عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ اس وقت بیوٹیشن سیکٹر معاشر ے میں اہم حیثیت حاصل کر چکا ہے۔ بیوٹیشن کے شارٹ کورسز میں تربیت حاصل کرنے والی خواتین کیلئے مزید ایڈوانس کورس پرائیویٹ سیکٹرکے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے جس سے 12000خواتین کو سالانہ تربیت دے جائے گی۔ بیوٹیشن کے ایڈوانس کورس کو ابتدائی طور پر لاہور میں اور بعد ازاں پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی شروع کیا جائے گا۔

چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ خواتین اداروں میں پڑھائے جانیوالے تین سالہ ڈپلومہ ڈریس ڈیزائننگ اینڈ میکنگ( ڈی ڈی ایم) کے نصاب میں انڈسٹری کی ڈیمانڈ کے مطابق نظر ثانی کی جا چکی ہے اورانٹرن شپ کو پہلی بار نصاب میںشامل کیا گیا ہے۔خواتین اساتذہ کی ٹریننگ کوالٹی کے معیار میں مزید بہتری کیلئے ڈپلومہ ووکیشنل ٹیچرز ڈویلپمنٹ (ڈی وی ٹی ڈی) کے نصاب میں بھی نظر ثانی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :