افسران بد عنوان عناصر کے خلاف کارروائی سے سبق سیکھیں ، صدر ژی

بدھ 3 فروری 2016 13:38

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء)چینی صدر ژی جن پنگ نے اعلیٰ سرکاری عہدیداران کو وارننگ دی ہے کہ وہ کرپٹ افسران کے خلاف ہونے والی کارروائی سے سبق سیکھیں اور بد عنوانی سے باز آ جائیں ۔ دریں اثنا چین کے کرپشن اور بد عنوانی کے خلاف کام کرنے والے ادارے نے عوام کی آگاہی کے لیے اپنے فو ن نمبر شائع کر دیئے ہیں،عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ ہر قسم کی بد عنوانی ، فضول خرچی اور افسران کی کرپشن کے خلاف فوراًاطلاع دیں ۔

(جاری ہے)

چین کے نئے سال کی تقریبات کے دوران انسداد بد عنوانی کے اہلکار اس پر نظر رکھیں گے کہ کو ئی فو جی یا غیر فوجی افسر کرپشن ، فضول خرچی میں ملوث تو نہیں ،تمام فوجی اور غیر فوجی افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ تقریبات پر فضول خرچی نہ کریں نہ کسی کو تحفے دینے کیلئے سرکاری فنڈز استعمال کریں ۔ سرکاری گاڑیاں بھی ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہ کی جائیں ۔ صدر ژی نے تمام افسران کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئر مین گاؤ باکسیانگ اور شوکائی ہو کے خلاف ہونے والی کارروائی سے سبق سیکھیں ۔