سکیورٹی خلاف ورزیوں کے جرم میں سزا پانے والے قیدیوں کی ٹوئٹر پر حمایت کر نے والے سعودی شہری کو دس سال قید کی سزا

بدھ 3 فروری 2016 13:12

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) دہشت گردی اور سیکیورٹی خلاف ورزیوں کے جرم میں سزا پانے والے قیدیوں کی ٹوئٹر پر حمایت کرنے والے ایک سعودی شہری کو دس سال قید کی سزا دے دی گئی۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق ملزم نے کئی ٹوئٹر اکاوٴنٹس بنا رکھے تھے ‘دہشت گردی سے متعلق مقدمات کیلئے مخصوص عدالت نے ملزم کو ان اکاوٴنٹس کے ذریعے دہشت گردی کے الزامات پر سزا پانے والے قیدیوں کی رہائی کیلئے احتجاج اور ہنگامہ آرائی پر اکسانے کا مرتکب قرار دیاپچھلے کچھ عرصے سے سعودی عرب میں اقلیتوں اور سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملے ہوئے جن کی دولت اسلامیہ نے ذمہ داری قبول کی ‘گزشتہ سال وزارت داخلہ نے حملوں اور ان کی منصوبہ بندی میں ملوث سینکڑوں مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :