کراچی،تیز رفتار بس کی ٹکر سے دو خواتین جاں بحق ‘ مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی

بدھ 3 فروری 2016 13:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈسکو موڑ پر تیز رفتار بس کی ٹکر سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں‘ مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسکو موڑ پر تیز رفتار بس نے بدھ کی صبح دو خواتین کو ٹکر مار دی جس کے بعد خواتین شدید زخمی ہوگئی تھیں خواتین کو زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

واقعے کے بعد مشتعل افراد نے بس کو نذر آتش کردیا جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو گرفتار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اس سلسلے میں بس کے مالک کا بھی پتہ چلایا جارہا ہے جس کی وجہ سے ڈرائیور کو گرفتار کرنے میں آسانی ہوگی۔ پولیس نے واقعے ی مزید تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :