پی آئی اے ملازمین کا احتجاج جاری ، تنخواہوں سے محروم ہوگئے

بدھ 3 فروری 2016 13:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) پی آئی اے ملازمین کا احتجاج جاری جبکہ ملازمین تنخواہوں سے محروم ۔ پی آئی اے ملازمین ایک طرف حکومت اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جبکہ دوسری طرف محسوس ہورہا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کی طرف سے ملازمین کی تنخواہیں وقتی طور پر روک دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پے رول اور چیکس تیار ہیں مگر تاحال انتظامیہ کی طرف سے ادائیگی کی ہدایات نہیں کی گئیں۔ عام طور پر تنخواہیں یکم یا دو تاریخ تک ملازمین کے اکاؤنٹس میں آجاتی ہیں مگر تین فروری گزر جانے کے باوجود ابھی تک ملازمین کو تنخواہ نہیں ملی۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ یہ انتظامیہ کی طرف سے انتقامی کارروائی ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :