پی آئی اے ملازمین کے لئے لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

بدھ 3 فروری 2016 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) پی آئی اے ملازمین کے لئے لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ‘ لاہور ہائیکورٹ میں بدھ کو ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری نے لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کے خلاف درخواست دائر کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں سول ایوی ایشن اور چیئرمین پی آئی اے کو فریق بنایا گیا‘ درخواست گزار کے مطابق ملازمین کو احتجاج سے روکنے کے لئے لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ کیا گیا ‘ آئین کسی کو احتجاج سے نہیں روکتا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کو کالعدم قرار دے۔