پیرس میں انتظامیہ کا شہریوں کو کرائے پر سکوٹر مہیا کرنے کا اعلان

بدھ 3 فروری 2016 12:54

پیرس ۔ 3 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 فروری۔2016ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس کی انتظامیہ نے شہریوں کو سفری سہولت کی فراہمی کیلئے بجلی سے چلنے والے سکوٹر کرائے پر مہیا کرنے کا اعلان کیاہے ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی میڈیا کے مطابق پیرس کے میئر نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ اس منصوبے کے تحت جلد 1000 بجلی سے چلنے والے سکوٹر فراہم کردیے جائیں گے جنھیں کوئی بھی شہری ۔جس کی عمر بیس سال ہو اور اس کے پاس سکوٹر چلانے کا لائسنس بھی ہو، سفر کیلئے استعمال کرکے اسی سٹیشن یا اسی طرح کے کسی دوسرے سٹیشن پر کھڑا کرسکے گا ۔انھوں نے کہا کہ ان سکوٹروں کے انجن 50 سی سی کے ہونگے جو صبح سات بجے سے رات ایک بجے تک دستیاب ہونگے۔اس سکیم پر عملدرآمد جون کے آخر تک شروع ہوجائے گا۔