ایرانی فضائی کمپنی یورپی طیارہ ساز کمپنی اے ٹی آر سے 20 ہلکے مسافر طیارے خریدے گی

بدھ 3 فروری 2016 12:53

تہران۔ 3 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 فروری۔2016ء) ایران کی قومی فضائی کمپنی ایران ایئر نے یورپی طیارہ ساز کمپنی اے ٹی آر کے ساتھ بیس ہلکے مسافر طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ایران ایئر اور اے ٹی آر کمپنی کے درمیان اے ٹی آر۔

(جاری ہے)

72 قسم کے طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط تہران میں ایک تقریب کے دوران کیے گئے۔ ایران ایئر کے مطابق اے ٹی آر کمپنی ایسے دو طیارے 21 مارچ کو ختم ہونے والے رواں ایرانی سال کے ختم ہونے سے پہلے فراہم کر دے گی۔ایران کی قومی فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ 70 نشستوں والے ان طیاروں کو چھوٹے روٹ پر چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :