ایران اور لبنان کا فضائی نقل و حمل کے شعبے میں تعاون کے فروغ کا اعلان

بدھ 3 فروری 2016 12:48

تہران ۔ 3 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 فروری۔2016ء) ا یران کے ٹرانسپورٹ اور تعمیرات کے وزیرعباس آخوندی نے تہران میں لبنان کے وزیر خزانہ آلان حکیم کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان فضائی نقل و حمل میں اضافے کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ تہران، اصفہان ، شیراز اور مشہد کے لیے لبنانی ایئرلائن کی براہ راست پروازیں بہت جلد شروع کردی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مختلف ایرانی کمپنیاں مختلف شہروں سے لبنان کے لیے چار براہ راست پروازیں چلاتی ہیں تاہم لبنانی ایئرلائن کی کوئی بھی پرواز براہ راست ایران نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ ایران اور لبنان کے درمیان ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے مالی وسائل کی ضرورت ہے اور دونوں ملکوں کے بینک اس شعبے میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔لبنان کے وزیر خزانہ آلان حکیم نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ فضائی اور سمندری نقل و حمل کے شعبے میں تعاون کو فروغ دنیا چاہتا ہے۔ انہوں نے بیروت تہران تعلقات کی موجودہ سطح کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایرانی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے

متعلقہ عنوان :