برطانوی وزیر خارجہ کا بیان خطرناک اشتعال انگیزی ہے، روس

بدھ 3 فروری 2016 12:48

ماسکو ۔ 3 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 فروری۔2016ء) روس نے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ کے اس بیان کو خطرناک اشتعال انگیزی قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ورس اور ایران مسئلہ شام کے حل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاہارووا نے کہا کہ ایسے بیانات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ فلپ ہیمنڈ نے کہا تھا کہ شام میں روس کی سرگرمیوں کی وجہ سے داعش کی پوزیشن مستحکم ہو رہی ہے کیونکہ برطانیہ کے مطابق روس داعش کی بجائے حزب اختلاف کے دستوں کے مورچوں پر بمباری کر رہا ہے۔ ساتھ ہی برطانوی وزیر خارجہ کا دعوی ہے کہ روس کی فضائی مہم کی وجہ سے شام سے یورپی اتحاد کے ممالک پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد بڑھ رہی ہے

متعلقہ عنوان :