امریکی صدر براک اوبامہ آج پہلی مرتبہ کسی امریکی مسجد کا دورہ کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 3 فروری 2016 12:45

بالٹی مور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 فروری 2016ء): امریکی صدر براک اوباما رواں ہفتے پہلی مرتبہ امریکی مسجد کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایک امریکی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی صدر آج یعنی بدھ کے روز اسلامک سوسائٹی آف بالٹی مور کا دورہ کریں گے جہاں وہ مسلم رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر کے اس دورے کا مقصد مذہبی آزادی کو فروغ دینا ہے جبکہ براک اوباما اس موقع پر امریکا کی ترقی میں مسلمانوں کے کردار پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

امریکی رپورٹ کےمطابق صدر اوباما کا بحیثیت صدر امریکا میں کسی بھی مسجد کا یہ پہلا دورہ ہے جبکہ اس سے قبل وہ 2010ء میں جکارتہ کی ایک مسجد کا دورہ کر چکے ہیں۔ دوسری جانب تجزیہ نگاروں کے مطابق صدر اوبامہ کی جانب سے اسلامک سینٹر کا دورہ مسلمانوں کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہو گا جس سے امریکی مسلمانوں میں عدم تحفظ کی فضا کی حوصلہ شکنی ہو گی۔