دنیاکے تمام ممالک سے سی ٹی بی ٹی کی توثیق کی اپیل

بدھ 3 فروری 2016 11:47

ویانا ۔ 3 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 فروری۔2016ء) جوہری تجربات پر پابندی کے معاہدے کی تنظیم( سی ٹی بی ٹی او) نے اپیل کی ہے کہ تمام ممالک اس معاہدے کی توثیق کریں تاکہ یہ عالمی سطح پر لاگو ہو جائے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سی ٹی بی ٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری تجربات کے بعد یہ بات اور بھی ضروری ہو گئی ہے کہ اس معاہدے کی توثیق تمام ممالک کی جانب سے کر دی جائے۔واضح رہے کہ متعدد ممالک نے اس عالمی معاہدے پر دستخط نہیں کئے ہیں تاہم کچھ ممالک نے دستخط تو کر دیے ہیں لیکن اب تک اس معاہدے کی توثیق نہیں کی ہے۔ اس معاہدے کی توثیق نہ کرنے والے ممالک میں امریکا، ایران، اسرائیل اور مصر شامل ہیں۔