وینزویلا،صدر کو عہدے سے ہٹانے کیلئے بل پارلیمنٹ میں پیش

بدھ 3 فروری 2016 11:47

کراکس ۔ 3 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 فروری۔2016ء) وینزویلا کی حزب اختلاف نے صدر نکولس مادورو کو عہدے سے ہٹانے کیلئے بل پارلیمنٹ میں پیش کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بل بائیں بازو کی ، ریڈیکل کاؤز پارٹی نے پیش کیا جس کا موقف تھا کہ صدر نکولس مادورو کے عہدے کی مدت دوسال کم کرنے کیلئے آئین میں ترمیم کی جائے اور اس سال کے آخر تک نئے عام انتخابات کرائے جائیں۔ریڈیکل کاؤز ایک چھوٹی جماعت ہے جو حزب اختلاف کے اتحاد کا حصہ ہے اور حزب اختلاف کی پارلیمنٹ میں واضح اکثریت ہے۔ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ اگر پارلیمنٹ یہ اصلاحات پر مبنی بل پاس کرنے میں کامیاب ہوگئی تو حزب مخالف کی جماعتوں کو عام انتخابات میں واضح اکثریت حاصل ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :