امریکہ میں مسلمانوں کی مجموعی آبادی 33 لاکھ ہوگئی

بدھ 3 فروری 2016 11:44

واشنگٹن ۔ 3 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 فروری۔2016ء) امریکہ میں مسلمانوں کیمجموعی کی آبادی 33 لاکھ ہے جس میں سے ڈیڑھ لاکھ شامی نژادشہری شامل ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابقامریکہ میں مسلمانوں کی مجموعی کی آبادی 33 لاکھ تک پہنچ چکی ہے اور اس میں ڈیڑھ لاکھ شامی نژاد شہری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اِن افراد میں سے ہزاروں گریجویٹ ہیں، جنھوں نے طب، تکنیکی، انجنئرنگ اور کاروباری شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہے جن کی آمدنی عام قومی شرح کی نسبت سے کہیں زیادہ ہے۔

پینسلوانیہ سٹیٹ میں واقع کالج اور یونیورسٹی میں تقریباً 45ہزارطلباء زیر تعلیم ہیں ۔ کالج اور یونیورسٹی میں طالب عملوں کی تنظیم سے ایک فیصد مسلمان وابستہ ہیں، جس میں شامی نژاد امریکی بھی شامل ہیں۔