سکیورٹی اداروں کااجلاس ،کراچی میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کیخلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ
لیاری گینگ وارکے مطلوب ملزمان کوبھی گرفتار کیا جائے گا ،حکومت سے بیرون ممالک بیٹھے ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے منگوانے کی درخواست بھی کردی گئی،ذرائع
بدھ 3 فروری 2016 11:35
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کراچی میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کے خلاف ایک بڑی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ،لیاری گینگ وار اور پارٹیوں کے عسکری ونگزکے مطلوب ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے گا ،حکومت سے بیرون ممالک بیٹھے ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے منگوانے کی درخواست بھی کردی گئی ۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں سیکورٹی ادارے کا اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا جس میں لیاری گینگ وار اور سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کے مطلوب ملزمان کی فوری گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انٹرپول سے رابطے کے لیے حکومت سے درخواست بھی کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں نے گینگ وار ملزمان اور سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ کے ملزمان کی اندرون ملک اور بیرون ملک گرفتار ی یقینی بنانے کا فیصلہ کیاہے،فرار ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کو 50 لاکھ روپے تک کا انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
-
مشرقی افریقہ میں غیر معمولی سیلابوں سے لاکھوں لوگ بے گھر
-
گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت (AI) کی مہارت کو فروغ دینے کے لیے اپنی سپورٹ دگنی کردی
-
شعبہ صحت میں 145 ارب روپے کی لاگت سے 7 میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں: مریم اورنگزیب
-
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخواہ میں دو الگ الگ آپریشن ، 6دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.