کراچی: پی آئی اے ملازمین کی نجکاری کے خلاف ہڑتال جاری ، پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 3 فروری 2016 10:58

کراچی: پی آئی اے ملازمین کی نجکاری کے خلاف ہڑتال جاری ، پی آئی اے کا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 فروری 2016ء) : پی آئی اے ملازمین کی نجکاری کے خلاف ہڑتال کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بھی بُری طرح متاثر ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ سے پی آئی اے کی دو درجن سے زائد پروازیں یوم ھٰذا بھی یا تو تاخیر کاشکار ہیں یا پھر منسوخ کردی گئی ہیں۔اسلام آباد سے پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز پی کے 7307 منسوخ کردی گئی ۔

پی آئی اے کی پشاور جانے والی پرواز پی کے 285 منسوخ کردی گئی۔اسلام آباد سے پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 363 منسوخ کردی گئی ۔پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز پی کے 211 منسوخ کردی گئی۔کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جدہ سے کراچی کی پروازپی کے736 تاخیرکاشکار ہے۔

(جاری ہے)

ڈیرہ غازی خان سے کراچی کی پروازپی کے585 منسوخ کردی گئی۔پشاور سےکراچی کی پرواز پی کے 353 تاخیر کا شکار ہے۔

پی آئی اے کی اسکردو جانے والی پرواز پی کے 451 منسوخ کردی گئی۔پی آئی اے کی گلگت جانے والی پرواز پی کے 605 منسوخ کردی گئی ۔لاہور سے کراچی کی پرواز پی کے303 منسوخ کردی گئی۔کوئٹہ سے کراچی کی پروازپی کے526 منسوخ کردی گئی۔فیصل آباد سے کراچی کی پروازپی کے341 منسوخ کردی گئی ۔ملتان سے کراچی کی پرواز پی کے331 منسوخ کردی گئی۔تربت سےکراچی کی پروازپی کے 502 منسوخ کردی گئی۔

کوئٹہ سے کراچی کی پروازپی کے 363 منسوخ کردی گئی۔رحیم یارخان سے کراچی کی پرواز پی کے 583 منسوخ کردی گئی۔کوئٹہ سے کراچی کی پروازپی کے 689 منسوخ کردی گئی۔اسلام آباد سے کراچی کی پروازپی کے 369 منسوخ کردی گئی۔گوادر اور سکھر سے آنے والی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز پی کے 855 منسوخ کردی گئی۔اسلام آباد سےپی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز پی کے 301 منسوخ کردی گئی۔

پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز پی کے 691 منسوخ کردی گئی۔پی آئی اے کی چترال جانے والی پرواز پی کے 660 منسوخ کردی گئی۔پی آئی اے کی ژوب جانے والی پرواز پی کے 689 منسوخ کردی گئی۔پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پی کے 785 منسوخ کردی گئی۔ دوسری جانب پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل ہوتے ہی دیفر نجی ائیر لائنز نے پروازوں نے کرایوں میں 3 سو فیصد تک اضافہ کر لیا ہے۔

ائیر پورٹس پر امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس اور پاک فوج کے دستے موجود ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے واٹر کینن بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔ملازمین نے پی آئی اے آفس کے سامنے دھرنا دے دیا ہے جبکہ ملازمین نے جہاز اُڑانے سے بھی انکار کر دیا ہے جس کے باعث مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :