وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کا پی آئی اے ہیڈ کو آرٹر کا دورہ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں سے ملاقات ، ہم سیاسی لوگ ہیں اور پر امن احتجاج پر یقین رکھتے ہیں پی آئی اے ملازمین پرلاٹھی چارج اور تشدد کے حوالے سے ایف آئی آر کے لئے قانونی رائے کا انتظار کر رہے ہیں ،سہیل انور سیال

بدھ 3 فروری 2016 00:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 2فروری۔2016ء) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے پی آئی اے ہیڈ کو آرٹر کا دورہ کرکے پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں سے ملاقات کی ، جس دوران پی آئی اے ملازمین کی جاری ہڑتال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کووزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے پی آئی اے ہیڈ کوآرٹر کا دورہ کیا اور پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر سہیل انور سیال نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور پر امن احتجاج پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین پرلاٹھی چارج اور تشدد کے حوالے سے ایف آئی آر کے لئے قانونی رائے کا انتظار کر رہے ہیں ۔