سعودی عرب میں ٹوئٹر پر ’دہشت گردی‘ کی حمایت پر شہری کو 10 سال قیدکی سزا

بدھ 3 فروری 2016 00:20

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 2فروری۔2016ء) سعودی عرب میں دہشت گردی اور سیکیورٹی خلاف ورزیوں کے جرم میں سزا پانے والے قیدیوں کی ٹوئٹر پر حمایت کرنے والے شہری کو دس سال قید کی سزا سنادی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں دہشت گردی اور سیکیورٹی خلاف ورزیوں کے جرم میں سزا پانے والے قیدیوں کی ٹوئٹر پر حمایت کرنے والے شہری کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم نے کئی ٹوئٹر اکاوٴنٹس بنا رکھے تھے۔دہشت گردی سے متعلق مقدمات کیلئے مخصوص عدالت نے ملزم کو ان اکاوٴنٹس کے ذریعے ’ دہشت گردی کے الزامات پر سزا پانے والے قیدیوں کی رہائی کیلئے احتجاج اور ہنگامہ آرائی پر اکسانے‘ کا مرتکب قرار دیا۔پچھلے کچھ عرصے سے سعودی عرب میں اقلیتوں اور سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملے ہوئے جن کی دولت اسلامیہ نے ذمہ داری قبول کی۔گزشتہ سال وزارت داخلہ نے حملوں اور ان کی منصوبہ بندی میں ملوث سینکڑوں مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :