کراچی ایئرپورٹ پر فائرنگ کے واقعہ میں زخمی پی آئی اے کا ایک اور ملازم دم توڑ گیا،جاں بحق افرادکی تعداد 3ہوگئی

منگل 2 فروری 2016 23:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 2فروری۔2016ء) کراچی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فائرنگ کے واقعہمیں زخمی ہونے والا پی آئی اے کا ایک اور ملازم دم توڑ گیا جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افرادکی تعداد 3ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو پی آئی اے کی ممکن نجکاری کے خلاف پی آئی اے کے ملازمین نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر احتجاج کیا اور فضائی آپریشن میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جس دوران پولیس اور رینجرزکے لاٹھی چارج سے کئی افراد زخمی ہو گئے جس میں سے بعد ازاں دو ملازم ہستال میں دم توڑ گئے تا ہم منگل کی شام ایک اور زبیر فیصل نامی شخص دم توڑ دیا گیا جس کے بعد واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 3ہوگئی۔

زبیر فیصل ایچ آر اسسٹنٹ کے طور پر پی آئی اے میں کام کر رہے تھے۔ ان کو احتجاج کے دوران گولی لگی تھی۔ایکشن کمیٹی کے مطابق ان کو ہسپتال داخل کرایا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔