آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ میں ”نسٹ“یونیورسٹی بنانے کا اعلان کردیا

منگل 2 فروری 2016 23:22

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ میں ”نسٹ“یونیورسٹی بنانے کا اعلان ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 2فروری۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ میں یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ”نسٹ“کے قیام کا اعلان کر دیا۔منگل کوآئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ میں نسٹ یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نسٹ یونیورسٹی میں بلوچستان کے طلبا کو اعلیٰ تعلیم فراہم کی جائے گی۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ کا دورہ کیا اورخوشحال بلوچستان سیمینار میں شرکت کی۔واضح رہے کہ نسٹ یونیورسٹی اپنے اعلیٰ تعلیمی معیار پر قومی اور بین الااقوامی سطح پر بہت مشہور ہے۔نسٹ یونیورسٹی کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہے ،اس کے علاوہ کراچی ،رسالپور اور راولپنڈی میں بھی اس کے مختلف کیمپس موجود ہیں۔