چئیرمین پی آئی اے ناصر جعفر نے استعفا دے دیا

muhammad ali محمد علی منگل 2 فروری 2016 22:50

چئیرمین پی آئی اے ناصر جعفر نے استعفا دے دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) چئیرمین پی آئی اے ناصر جعفر نے استعفا دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے کے چئیرمین ناصر جعفر کی جانب سے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ناصر جعفر کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں جو کچھ ہوا انہیں اس پر بہت دکھ ہے۔ اس واقعے کے بعد اپنے عہدے پر رہنے کا ان کا دل نہیں مانا ہے۔ وہ حکومت سے اس معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وزیراعظم ہاوس کے ترجمان کی جانب سے چئیرمین پی آئی اے کا استعفا موصول ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :